عومی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی طرف سے آج مورخہ 8 اگست 2021 کو ایک پرزور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
یہ احتجاج علاقے میں رکی ہوئی ترقیاتی کاموں کے لئے تھا۔ جو ایک عرصے سے تاخیر کا شکار ہے اور اب بھی ان کاموں پہ کام شروع ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں جتنے بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونا تھا یا اعلان ہوا تھا ابھی تک ان میں سے کسی پہ بھی کام شروع نہیں ہوا۔
یہ احتجاج سکردو شہر میں کیا گیا جس میں ایک کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور اپنا احتجاج ریکادڑ کروا لیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی طرف سے یہ احتجاج نکالا تھا۔ یہ ایکشن کمیٹی عوام کی تمام مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ میدان عمل میں رہتے ہیں۔
یہی ایکشن کمیٹی تھی جس نے آج سے کچھ ہی سال قبل گندم کی سبسڈی ختم کرنے پر پورے علاقے میں پرزور احتجاج کروایا تھا جس کے نتیجے میں اس وقت کے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پرا تھا۔
اس احتجاج کو پھیر علاقے کے لوگوں نے پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ریکارڈ کروا تھا جس کا مثبت نتیجہ حاصل کر لیا کیا تھا۔
آج کے اس احتجاج کا ایک پوائنٹ علاقے میں بجلی کی کمی تھی جو پچھلے سالوں سے علاقے کے لوگ فیز کررہے ہیں۔ یہاں پہ ہر دوسرے دن بجلی کے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔ بجلی کی بندش اور بھی بہت سارے مساءل کی وجہ بن جاتے ہیں۔