Unknown History of Khaplu Yabgo Fort (Serena Hotel) in Urdu
خپلو راجا محل جو ایک تاریخی عمارت ہے ضلع گنگچھے کے صدر مقام خپلو میں واقع ہیں۔ یہ خپلو ڈوقسہ جو کہ ایک محلہ ہے اس میں واقع ہیں۔ اس تاریخی عمارت کے بارے میں اگر ہم پڑھیں تو ہمیں معلوم ہو جاتا ہے کہ یس کا کسی زامنے میں کتنی اہمیت تھی گو کہ آج بھی ہے ۔
یہ ایک زمانے میں یہاں کے راجا خاندان کا گھر ہوا کرتا تھا لیکن آج یہ سرینا ہوٹل میں منتقل ہو گیا ہے۔اس محل کی شان و شوکت اپنی مثال آپ ہیں۔ اگر آپ کبھی یہاں سیر کے لئے آئے تو اس محل میں جانا ہرگز نہ بھولئے گا۔ جب آپ اس محل کے سب سے اوپر چھت پہ جا کر چاروں طرف کی وادی کا نظارہ کر لیں گے تو آپ کو اس کی خوبصورتی کا حقیقی معنوں میں علم ہو جائیگا۔
یہ محل سن 1480 میں بنایا گیا تھا اس وقت کے راجا جن کا نام کاچو دولت علی خان تھا۔
جیسا کہ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں بھی بہت سارے قدیمی اور تاریخی محلات ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن خپلو کا یہ راجا محل خوبصورتی اور اس کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے جو کام ہوئےہیں اس کی مثال باقی قلعوں میں بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔
اس تاریخی عمارت کو دیکھنے کے ملک بھر سے اور بیرون ملک سے بہت سارے سیاح ہر سال گرمیوں میں خلو کا رخ کرتے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار ھی میسر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی سیاحت کو فروگ بھی ملتے ہیں۔